کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار افراد فضل ولد اسلم، انور ولد پھلان، جام ولد صادق اور غفور ولد میا میار کو حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو 26 نومبر کو گڈگی کے علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد سے ان کے بارے معلومات نہیں مل سکی ہیں۔
واقعے کے بعد لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ ان کی گرفتاری کی وجوہات اور حراست کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ اور مقامی ذرائع ان کی فوری بازیابی اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


