پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریں خان آف قلات میر سلیمان داؤد سے ملاقات کیلئے صوبائی وزراء...

خان آف قلات میر سلیمان داؤد سے ملاقات کیلئے صوبائی وزراء جلد لندن جائینگے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)خان آف قلات میر سلیمان داؤد جو ان دنوں لندن میں مقیم ہے اور خودساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ان سے ملاقات کیلئے صوبائی وزراء جلد لندن جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق خان آف قلات میر سلیمان داؤد جو ان دنوں لندن میں مقیم ہے اور خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ان سے ملاقات کیلئے بلوچستان کی مخلوط کابینہ میں شامل تین وزراء ملاقات کے لئے لندن جائینگے قابل اعتماد ذرائع نے جمعرات کو این این آئی کو بتایا کہ صوبائی وزاء خان آف قلات کو پاکستان واپس لانے کیلئے ان سے بات چیت کرینگے اور ان کو اس بات پر آمادہ کرینگے کہ وہ پاکستان آکر ملک کی ترقی خوشحالی میں اپنا رول ادا کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز