جمعه, نوومبر 1, 2024
Homeخبریںخسرے سے معصوم بچے مر رہے ہیں” وزیر صحت بولی لگانے میں...

خسرے سے معصوم بچے مر رہے ہیں” وزیر صحت بولی لگانے میں مصروف ہیں:بی ڈی ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے خسرے سے معصوم بچوں کی جانوں کے نقصان پر سخت تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے دالبندیں مشکے خضدار اور دیگر علاقوں میں خسرے کی وجہ سے معصوم بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور اس ساری صورتحال کا ذمہدار محکمہ صحت اور وزیر صحت ہیں.
ترجمان نے کہا کہ وزیر صحت نے محکمہ کو کاروباری ادارہ بنایا ہوا ہے اور ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے زریعہ کمائی میں مصروف ہیں .محکمہ صحت کی نااہلی کی وجہ سےمحکمہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے لیکن محکمہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے

ترجمان نے اخر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو اور چیف جسٹس اف بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر نااہل وزیر صحت کے خلاف فوری کاروائی کرے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز