چهارشنبه, مې 28, 2025
Homeخبریںخضدار، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں (این ڈی پی) کے مرکزی سی...

خضدار، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں (این ڈی پی) کے مرکزی سی سی ممبرغنی بلوچ جبری لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات خضدار سے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات خضدار سے ایک شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ شخص کی شناخت غنی بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔جو کہ حال ہی میں۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کی مرکزی تنظیمی کمیٹی کے رکن غنی بلوچ کے طور پر ہوئی ہے۔

جنہیں گزشتہ رات خضدار کے قریب قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے اُس وقت حراست میں لیا جب وہ کوئٹہ سے کراچی کے سفر پر تھے۔

خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔

غنی بلوچ کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ماورائے قانون حراست اور جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز