شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںخضدار، لاپتہ انیس بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کا احتجاج، مرکزی...

خضدار، لاپتہ انیس بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک

‏خضدار(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق انیس بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف انیس بلوچ کے لواحقین نے خضدار میں مرکزی آر سی ڈی ہائی وے پر ایدھی چوک کے مقام پر دھرنا دے کر شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
ان کا مطالبہ ہے کہ انیس بلوچ کو فی الفور بازیاب کیا جائے۔ انیس بلوچ کو 4 جون کو خضدار کے مقامی ہوٹل سے مسلح افراد نے اغواء کیا تھا جس کے بعد ان کے بارے میں کچھ معلومات نہیں ملی ہے۔ بلوچ وائس فار جسٹس کے ترجمان نے خضدار کے باشعور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مین آر سی ڈی روڈ پر انیس بلوچ کے خاندان کی جانب سے جاری دھرنے میں بھر پور شرکت کریں اور انیس کی باحفاظت بازیابی کے لئے اواز اُٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز