چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںخضدار، کراچی پولیس کے کیخلاف خواتین و بچوں کا احتجاج

خضدار، کراچی پولیس کے کیخلاف خواتین و بچوں کا احتجاج

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کی خضدار کے مختلف مقامات پر چھاپہ، خواتین و بچوں پر تشدد، خواتین کا احتجاج، خضدار انتظامیہ لاعلم، ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر بغیر یونیفارم کے کراچی پولیس کے اہلکاروں نے چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے خواتین پر تشدد کی، سول کالونی، کھنڈ اور کھٹان میں مختلف گھروں پر چھاپہ مار کر رات تین بجے سے صبح سات بجے تک لوگوں کو محصور کیا، جس کے خلاف خواتین نے احتجاج کی، خواتین کے مطابق وہ ڈپٹی کمشنر آفس گئے لیکن اس سارے معاملے سے ڈی سی بےخبر نکلے، انہوں نے قومی شاہراہ پر جمع ہوکر ڈپٹی کمشنر کےخلاف نعرہ بازی کی اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے اسطرح کے نااہل ڈپٹی کمشز سے ہمیں چھٹکارہ دیں جو خواب خرگوش میں مبتلا ہوکر علاقے سے بےخبر ہے ان کی وجہ سے بدامنی اور غیرقانونی عمل کی لہرسراٹھانے لگی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز