Homeخبریںلنگر انداز بحری جہاز میں دوران کام آگ بھڑک اٹھی

لنگر انداز بحری جہاز میں دوران کام آگ بھڑک اٹھی

گڈانی (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ساحلی مقام گڈانی میں لنگر انداز بحری جہاز میں دوران کام آگ بھڑک اٹھی .

تفصیلات کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 14پر لنگر انداز بحری جہاز میں دوران کام آگ بھڑک اٹھی ۔‫

ذرائع کے مطابق ایک بار پھر آگ بجھانے کے لیے انتظامات پلاٹ میں موجود نہیں تھے بر وقت آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے پلاٹ پر آگ بجھانے کے انتظامات نہ ہونا ایک سوالیہ نشان بن گیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز