خضدار(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں عصمت دری کا تازہ اور دلخراش واقعے میں ملوث تین افراد گرفتار .
تفصیلات کے مطابق تینوں نے گھر کے قریب بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا.
بچی بوتل لیئے پڑوسی کے گھر پانی لینے نکلی تھی کہ تینوں نے مل کر انہیں زبردستی اٹھا کر خالی مکان میں لے گئے اور معصومہ سے جنسی زیادتی کر ڈالی.
جس کے بعد بچی کے والد نے خضدار صدر پولیس تھانہ خضدار میں درخواست دائر کردی ہے
تینوں ملزمان بنام شاہ زیب ولد عبدالخالق قوم بارانزئی، یحیٰ ولد عبدالوہاب قوم بارانزئی اور بلال ولدزمان خان قوم نتھوانی ساکنان سنی خضدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ واقعہ پر نہ صرف متاثرہ خاندان کرب کے عالم میں ہے.
بلکہ پورے علاقے میں خوف اور غم و غصہ پایا جاتا ہے


