یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںخضدار:دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

خضدار:دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

خضدار (ہمگام نیوز)خضدار سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔یہ لاشیں خضدار کی تحصیل نال کے علاقے گریشہ سے برآمد ہوئی ہیں جبکہ خضدار انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو ہلاک کرنے کے بعد نامعلوم افراد نے ان کی لاشیں اس علاقے میں پھینک دی تھیں۔انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کی شناخت جمعہ خان ساجدی اور محمد خان ساجدی کے ناموں سے ہوئی ہے۔دونوں افرادکا تعلق خضدار سے متصل ضلع آواران کے علاقے مشکے سے تھا تاہم دونوں افراد ہلاک کرنے کے محرکات تاحا ل معلوم نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز