خضدار (ہمگام نیوز ) سعد اللہ بلوچ کے عدم بازیابی کے خلاف اْنکے فیملی کے بچوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ معصوم بچوں نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے تنظیموں سے سعد اللہ بلوچ سمیت دیگر اسیران کی رہائی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ گزشتہ چھ سال سے سعد اللہ بلوچ لاپتہ ہیں اْن کو 25 اگست 2009 کو خضدار سے لاپتہ کردیا گیا لیکن اب تمام ادارے اْن کے سمیت دیگر لاپتہ بلوچ اسیران کے اغواء نما گرفتاری سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں اگر لاپتہ بلوچ کارکن اْنکے تحویل میں نہیں ہیں تو یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری بنتا ہے کہ وہ لاپتہ سیاسی کارکنوں و شہریوں کی بازیابی کے لئے اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کریں اگر وہ ایسا نہیں کرینگے تو ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہونگے کہ لاپتہ کارکنوں کو اغواء کرنے میں سیکورٹی فورسز ملوث ہیں۔