خضدار(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے ایک ہندو تاجر کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح وڈھ بازار میں پیش آیا جہاں بھتہ نہ دینے پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے ایک ہندو تاجر اشوک کمار ولد منوج مل کو شدید زخمی کردیا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واقعے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ مظاہرین نے اشوک کمار کے قاتلوں کے کے گرفتاری و وڈھ میں ہندو سمیت دیگر تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


