خضدار ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان بھر میں روڈ حادثات میں 7 افراد جانبحق ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب مزدا ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جانبحق ہو گئے.
حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں سے ایک کا شناخت طالب علم عبدالقادر زنگی بلوچ کے نام سے بتایا گیا ہے، تاہم دوسرے شخص کی شناخت تاحال معلوم نہ ہو سکی.
علاوہ ازیں بولان کے علاقے مچھ میں ٹھاکر ہوٹل کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں، ایک خاتون جاںبحق اور ایک شخص زخمی ہوئیں جنہیں مچھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل پہنچایا گیا ہے، جبکہ خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے.
ادھر ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ جاتے ہوئے نوتال کے قریب جماعت اسلامی کے قافلے میں شامل ویگن کا ٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔
دریں اثنا دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر عوامی پمپ کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے بچہ جاںبحق ہوگیا جس کی شناخت 12 سالہ تنویر احمد ولد محمد قاسم سکنہ کھڈکوچہ، مستونگ کے نام سے ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ گذشتہ روز کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور نوشکی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جانبحق ہوئے تھے۔
بلوچستان میں ٹریفک حادثات معمول کا حصہ بن چکے ہیں، آئے دن کئی افراد ان حادثات میں زخمی ہو جانبحق ہوتے ہیں


