خضدار(ہمگام نیوز ) بلوچستان کے شہر خضدار میں زاوہ کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جانبحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق مین شاہراہ پر زاوہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ہلاک اور زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔