خضدار(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خضدار زیروپوائنٹ کے ایریا میں کوچ نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، جس کے باعث ایک ایک شخص جانبحق۔
تفصیلات کے مطابق خضدار سے سندھ جانے والی سدابہار کوچ نے زیروپوائنٹ کے مقام پر موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں رسول بخش ولد محمد بخش زہری سکنہ اندارج شدء زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لیکر زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا


