خضدار(ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کے مطابق خضدار سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست میں لئے گئے دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نو مہینے قبل اوتھل سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دو سگے بھائی فیصل ولد علی بخش اور سخی داد ولد علی بخش گزشتہ شب خضدار سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ جو کولواہ پارگ کے رہائشی ہے.