خضدار (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر خضدار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے ایک بلوچ فرزند کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے نوجوان کی شناخت عدنان ولد بلال مڑدوہی کے نام سے ہوئی جسے اسد آباد، چمروک خضدار سے اٹھایا گیا۔
عدبان بلوچ کو گزشتہ روز فورسز اور خفیہ اداروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا جو تاحال منظرِ عام پر نہیں آسکے۔