یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخضدار سے ٹیچر نزیر آحمد ایک مرتبہ پھر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں...

خضدار سے ٹیچر نزیر آحمد ایک مرتبہ پھر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر خضدار کے علاقہ جعفرآباد بالینا کھٹن کا رہشی ٹیچر نذیر آحمد ولد عبدالرحمن صابر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دوسری مرتبہ لاپتہ

ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز 2 مارچ کو دو بجے کے وقت خضدار کھٹن کے رہائشی اور شہید صحافی منیر احمد شاکر کے بھائی ماسٹر نزیر احمد کو مین بازار صابری مسجد کے سامنے سے جبراً اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال انکی حراست میں ہیں.

ماسٹر نزیر آحمد کو پاکستانی فورسز کی جانب سے دوسری مرتبہ جبری گمشدگی کا سامنا ہے.

زرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے ماسٹر نزیر آحمد ولد عبدالرحمن صابر کو پاکستانی فورسز نے ایک سال پہلے 13 مارچ 2021 کو لاپتہ کیا تھا تاہم 3 مہینے کی جبری گمشدگی کے بعد وہ بازیاب ہوگئے تھے

یاد رہے ماسٹر نذیر احمد کے بڑے بھائی صحافی منیر احمد شاکر کو 14 اگست 2011 میں پاکستان کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز