سه شنبه, جنوري 28, 2025
Homeخبریںخضدار: قابض فورسز کے ہاتھوں ایک شخص اغوا

خضدار: قابض فورسز کے ہاتھوں ایک شخص اغوا

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قابض پاکستانی فورسز نے خضدار کے علاقے کوشک میں جارحیت کرتے ہوئے سیف اللہ ولد یعقوب مینگل کو جبری طور پر لاپتہ کر لیا۔

دوسری جانب گزشتہ شب خضدار کے علاقے چمروک سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عادل ولد سرور عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا، جبکہ عامر ولد سرور تاحال لاپتہ ہیں۔

یاد رہے گزشتہ شب قابض پاکستانی فورسز نے عامر اور عادل کو ایک ساتھ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز