خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار سے جبری گمشدگی کا شکار طالب علم حفیظ بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی بحفاظت رہائی کے لئے سول سوسائٹی کی جانب سے خضدار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ریلی میں بڑی تعداد میں طلباء طالبات و دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے خضدار سے جبری لاپتہ قائداعظم یونیورسٹی میں ایم فل کے طالب علم حفیظ بلوچ کی بحفاظت رہائی کےلیے خضدار ڈسٹرکٹ ہائی کورٹ کے سامنے دھرنا دیا جبکہ مظاہرین نے حفیظ بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
ریلی میں موجود مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار شہر ہمیشہ سے جبری گمشدگیوں کے اس سلسلے سے متاثر رہا ہے، آئے روز ہمارے طلباء کو مختلف علاقوں سے لاپتہ کیا جارہا ہے جبکہ اس دوران خضدار سے کئی افراد لاپتہ کردئے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل کئی افراد پہلے سے لاپتہ ہیں۔
مظاہرے میں شریک طلباء کا کہنا تھا کہ حفیظ بلوچ کو دوران پڑھائی کلاس روم سے طلباء کے سامنے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا-


