خضدار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کا کنٹرول حاصل کرکے ناکہ بندی قائم کرلی۔
بلوچستان کے ضلع خضدار سے اطلاعات کے مطابق کراڑو کے مقام پر متعدد مسلح افراد نے آر سی ڈی شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی ناکہ بندی کئی گھنٹوں تک جاری رہی، جبکہ اس دوران پیش قدمی کرنے والے قابض پاکستانی فورسز کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران متعدد تجارتی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کرکے تباہ کردیا، جبکہ ناکہ بندی کا سلسلہ آخری اطلاعات تک جاری رہا۔
دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
خضدار اور گردونواح، بالخصوص کرخ اور باغبانہ کے قریب بڑی تعداد میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات اس سے قبل بھی موصول ہوتی رہی ہیں، گزشتہ دنوں مسلح افراد نے کرخ میں ناکہ بندی کے دوران قابض پاکستانی فورسز کے ایک حاضر سروس اہلکار کو حراست میں لے لیا تھا۔
بلوچستان میں تجارتی راستوں پر ناکہ بندی اور تجارتی گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، جنہوں نے رواں سال کے آغاز میں بلوچستان بھر میں تجارتی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔
خضدار میں اس سے قبل پیش آنے والے واقعات کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے، تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبو
ل نہیں کی ہے۔


