کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار میڈیکل کالج میں کلاسز کا اجراء انتہائی خوش آئند ہے اور اس حوالے سے بلوچ اسوڈنٹنس ایکشن کمیٹی, سیکرٹری صحت, ایڈیشنل سیکرٹری صحت رؤف بلوچ اور شبیر لہڑی کی کوشش حوصلہ افزا ہیں.
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اس طرح کے اقدام بلوچ عوام کے لئے نعمت کے مترادف ہیں. بلوچستان وسیع اراضی پر پھیلا ہوا صوبہ ہے اور یہاں نہے میڈیکل کالجز وقت کی سب سے اہم ضروریات ہیں اور آس حوالے سے معاشرے کے تمام افراد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آواز بلند کریں.
ترجمان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ باقی دو میڈیکل کالجز میں بھی جلد کلاسز کا آغاز کیا جائے گا اور ڈینٹل کالج جو بہت پہلے منظور ہوچکی ہے کے حوالے سے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے گا.
ترجمان نے آخر میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باقی دو میڈیکل کالجز اور ڈینٹل کالج کو جلد فنکشنل کیا جائے گا.