Homeخبریںخضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جانبحق

خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جانبحق

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں آزادی چوک پر دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی کوئٹہ میں پاکستانی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوئے تھے ۔ جسے بعد میں بی ایل اے نے قبول کیا تھا۔

Exit mobile version