چهارشنبه, مې 7, 2025
Homeخبریںخضدار میں قابض پاکستانی فوج کی جارحیت و سرچ آپریشن کی اطلاعات

خضدار میں قابض پاکستانی فوج کی جارحیت و سرچ آپریشن کی اطلاعات

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی ریاست کے نامنہاد پارلیمانی انتخابات کے آمد کےساتھ ہی بلوچستان کے عوام۔پر ریاستی قہر و غضب میں تیزی آجاتی ہے۔پورے بلوچستان میں فوجی جارحیت کرکے انتخابات کے زریعئے اپنے قبضہ کو مزید طول دینے و قانونی جواز فراہم کرنے کی خاطر مقبوضہ بلوچستان کے دوسرے شہروں کی طرح مرکزی شہر خضدار میں قابض پنجابی آرمی کی جارحیت علاقے میں سرچ آپریشن جاری ۔
تفصیلات کے مطابق خضدار میں گذشتہ رات بڑے پیمانے پر فضائی وزمینی فورسز کی آمد و بعد میں آج صبح سویرے شہر میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
پورے شہر کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لے کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق پولیس ، ایف سی کے علاوہ خفیہ ادارہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں کے ہمراہ ریاستی فورسز کے خواتین اہلکار بھی اس جارحانہ سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
تازہ اطلاعات کے آنے تک کسی بھی قسم کی گرفتاری  کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ۔ خضدار کے قریبی علاقے جھاؤ میں گزشتہ دنوں سے فوجی جارحیت جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خضدار اور اس کے گردو نواع میں جارحیت کرکے آپریشن کیا گیا ہے، اس جارحیت میں پاکستان کی فضائیہ سے ہیلی کاپٹرز شامل ہو کر قابض فوج خضدار چھاؤنی میں جمع ہوئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر فوجی جارحیت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز