خضدار (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خضدار خیرخواہ کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ تین شدید زخمی ہو گئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق تصادم میں جاں بحق ہونے والے شخص کا نام امان اللہ بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تصادم کے فوری بعد عام شہریوں کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا ہے۔