شنبه, جون 7, 2025
Homeخبریںخضدار: ٹریفک حادثہ بی آرسی کے دو پروفیسرز سمیت تین افرادجاں بحق

خضدار: ٹریفک حادثہ بی آرسی کے دو پروفیسرز سمیت تین افرادجاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز)خضدار کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ، بی آرسی خضدار کے دو پروفیسرزاورایک وارڈن سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔ تین خواتین بھی زخمی ،حادثہ مین شاہراہ پر خطرناک موڑ سمبان کے مقام پر پیش آیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح خضدار سے بیس کلومیٹرفاصلے پر سمبان کے مقام پر بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار کے پروفیسرز ٹوڈی کار سامنے سے آنے والی دوسری کار گاڑی سے ٹکراگئی اور بے قابو ہو کر دو ر جا گری ۔جس کے نتیجے میں بی آرسی خضدار میں انگلش سبجیکٹ کے پروفیسر محمد حنیف بلوچ ،کیمسٹری سبجیکٹ کے پروفیسر مہراللہ میراجی مینگل اور بی آرسی میں ورڈن نصیراحمد موسیانی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔جب کہ دوسری گاڑی میں سوار تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایدھ رضا کاروں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا ۔تو اس موقع پر حادثے کے شکار افراد کے عزیز واقارب اور بی آرسی خضدار کے اسٹاف کی کثیر تعدادہسپتال پہنچ گئی۔ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔جب کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ اور بڑی مشکل سے نعشوں کو گاڑی سے باہر نکال لی گئی ۔تعلیم یافتہ تین نوجوانوں کا ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارنے کی خبر سن کر پور ا شہر سوگوار ہوگیا ۔ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والا پروفیسر محمد حنیف بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ جب کہ پروفیسر مہراللہ تعلق خضدار کے علاقہ کھوڑی اور نصیراحمد موسیانی کا تعلق خضدارکرخ سے ہے اور وہ ڈاکٹر جلیل احمد کا بیٹاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز