جمعه, جنوري 17, 2025
Homeخبریںخضدار: کرخ میں طوفانی بارشیں، ایک بچہ جانبحق

خضدار: کرخ میں طوفانی بارشیں، ایک بچہ جانبحق

کوئٹہ(ہمام نیوز) خضدار کی تحصیل کرخ میں موسلا دھار بارش و طوفانی ژالہ باری ایک بچہ جاں بحق اور درجنوں مال مویشی پانی بہہ گئے ، لاکھوں روپے کی فصل تباہ ،ا یک گاڑی کی ندی میں بہہ نے کی بھی اطلاعات ہیں۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تحصیل کرخ کے و مضافات میں بدھ کے شروع ہونے والے موسلا دھار بارش کے بعد کافی دیر تک اولے پڑتے رہے اور ژالہ باری بھی ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں کرخ کے نواح میں اکرو علاقہ میں بھیڑ بکریوں کو چرواہنے والا بچہ نوراحمد ولد نذیر احمد قوم مرداشئی اولوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ۔ جب کہ مختلف علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق درجنوں مال مویشی بہہ گئے ہیں ۔اور لاکھوں روپے کی کھڑی فصلات بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی بھی پانی میں بہہ گئی ہے ۔کھڑی فصلات پر ژالہ باری و اولے پڑنے سے وہ تباہ ہوگئیں جس کی باعث زمینداروں کا سارا جمع پونجی ختم ہو کر رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز