یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںخضدار کے علاقے اورناچ میں دس روز پرانی مسخ شدہ لاش بر...

خضدار کے علاقے اورناچ میں دس روز پرانی مسخ شدہ لاش بر آمد۔

خضدار (ہمگام نیوز ) اورناچ قادر آباد کے قریب ندی سے 10روز پرانی مسخ شدہ لاش بر آمد نعش نا قبل شناخت ہونے کی وجہ سے لاش کو اورناچ قادر آباد کے مقام پر امانتا دفنا دیا گیا تحصیلدار اورناچ عبداللہ مینگل کے مطابق ہفتہ کی الصبح اطلاع ملی کہ اورناچ قادر آباد کے مقام پر ند ی میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برامد ہوئی ہے دیگرلیویز نفری بھی وہاں پر پہنچا ان کے مطابق لاش دس روز پرانی ہونے کی وجہ سے ناقبل شناخت تھی اور لاش اٹھانے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے لاش کو امانتا قادر آباد کے مقامی قرستان میں دفنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خضدار اور وڈھ میں کے ہسپتالوں میں لاش رکھنے کی کوئی سرد خانہ نہ ھونیکی وجہ سے نعش کو ضروری کاروائی کے بعددفنانا پڑا اور جبکہ وڈھ سے اغوا ہونے والے شہری 8ماہ بعد گھر پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز