Homeخبریںخضدار: گھر پر ڈرون حملہ، پانچ افراد زخمی

خضدار: گھر پر ڈرون حملہ، پانچ افراد زخمی

خضدار (ھمگام نیوز) خضدار کے علاقے مولہ منجالو میں قابض پاکستانی فورسز کے ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے، جن میں منیر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے مولہ منجالو میں ایک گھر پر پاکستانی فورسز کی ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح تقریباً پانچ بجے پیش آیا، جس کے نتیجے میں عرفان ولد عبدالحمید، میر گل ولد محمد حسین، علی گل ولد محمد حسین اور منیر نامی شخص سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق منیر نامی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جسے طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل

گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز