کابل (ہمگام نیوز) امارت اسلامیہ کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی وزارت برائے امور و آباد کاری مہاجرین کے سربراہ خلیل الرحمن حقانی آج دوپہر کے بعد خوارج کے ایک غیر انسانی حملے میں شہید ہوگئے۔
امارت اسلامیہ کی قیادت کی جانب سے ان کی شہادت کو عظیم نقصان قرار دیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و اجر کی دعا کی گئی ہے۔
امارت اسلامیہ نے تاکید کی کہ اس طرح کے حملے اسلامی نظام کے عزم کو کمزور کرنے کے بجائے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔