کوئٹہ (ہمگام نیوز) خواتین کے عالمی دن کی
مناسبت سے آجوئی ٹی وی نے اپنے یو ٹیوب چینل سے ایک ویڈیو رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نامور انسانی حقوق کی کارکن بانُک حوران بلوچ کی کہانی ان کی اپنی زبان سے سنی اور دیکھی جاسکتی ہے۔
بانُک حوران بلوچ ان سینکڑوں خواتین کارکنوں میں سے ایک ہے جن پر ہر روز قابض پاکستانی ریاست طرح طرح کے حربےآزمہ کر خواتین کو نہ صرف پریشان کرتا ہے بلکہ ان کو ہراساں کرنے کےساتھ ساتھ مختلف ہتھکنڈے استعمال کر کے انہیں ذہنی تشدد کا شکار بناتا ہے۔
اس جدوجہد میں ان کو کیا مسائل و مشکلات پیش آئیں اور ان کو کس طرح پریشان کیا گیا سنئیے انسانی حقوق کی کارکن بانُک حوران بلوچ کی اپنی زبانی آجوئی ٹی پر درج ذیل لنک پر