زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سوموار 7 نومبر کو صوبہ خراسان رضوی میں واقع خواف شہر میں ایک استاد اور آرٹ فوٹوگرافر کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے زاہدان کے لوگوں کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
اس ٹیچر کی شناخت 26 سالہ محمد رمضانی بتائی گئی ہے، جس کی دو جوان بیٹیاں ہیں اور خواف شہر کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد جغرافیہ کے استاد اور آرٹ فوٹوگرافر ہیں جنہیں قابض سیکورٹی فورسز نے ان کی رہائش گاہ کے سامنے سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے
رپورٹ کے مطابق جناب رمضانی کو قابض سیکورٹی فورسز نے مولوی عبدالحمید کی حمایت کا اعلان کرنے اور حالیہ مظاہروں میں زاہدان اور ایران کے لوگوں کے قتل کی مذمت کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ وہ بینائی کے مسائل کا شکار ہیں اور ان کے گھر والے ان کی صحت کے لیے پریشان ہیں۔