کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکا نے جانے کا فیصلہ کیا ہے تو پاکستان اور طالبان اپنا فیصلہ لیں۔
افغان صدر نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں خون ریزی کا ذمہ دار طالبان اور ان کے پشت پناہی کرنے والوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خون ریزی کے ذمہ دار طالبان اور ان کی پشت پناہی کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عزت سے رہتے ہیں لہذا یہ عزت اور آبرو دکھانے کا وقت ہے۔