خیبر ( ہمگام نیوز ) خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 مقامی مسجد کے خطیب جاں بحق ہو گئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جامع مسجد ابوبکر کے خطیب مولانا عبدالعزیز جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق مقتول نماز فجر کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلے تھے ۔ گھر واپسی میں تاخیر ہوئی تو اہل خانہ نے خطیب مسجد کی تلاش شروع کی جس کے دوران مسجد کے قریب سے مولانا عبدالعزیز کی لاش مل گئی۔