یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںخیبر پختونخواہ افغان سرزمین کا حصہ ہے:محمود خان اچکزئی

خیبر پختونخواہ افغان سرزمین کا حصہ ہے:محمود خان اچکزئی

کابل (ہمگام نیوزڈیسک) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے حالیہ دنوں ایک افغان اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ شمالی صوبہ خیبرپختوںخواہ افغانستان کا حصہ ہے۔واضع رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ایسا بیان دیا ہو، ماضی میں بھی متعدد مرتبہ وہ پشتون عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ایسے بیانات دے چکے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ہی محمود خان اچکزئی اپنے کارکنوں کو افغانستان کی شہریت اختیار کرنے کی ہدایات دے کر یہ تلقین بھی کر چکے ہیں کہ سرحد کے اس پار رہائش پزیر تمام پشتونوں کو افغانستان کی شہریت حاصل کرنا چائیے۔ یاد رہے محمود خان اچکزئی نے ہمیشہ سے پاک افغان سرحد متنازع ڈیورنڈ لائن کو سیل کرنے کی مخالفت کی ہے، اور اس غیر فطری سرحد کو بین الاقوامی سرحد کے طور پر قبول کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔ محمود خان اچکزئی فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کے بھی مخالفت کر چکے ہیں۔ محمود خان کا موقف ہے کہ فاٹا کو ایک الگ صوبہ بنایا جائے ۔ ان کاکہنا ہے کہ اس انضمام سے افغانستان میں ناراضگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز