کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کا آمرانہ رویہ ڈاکٹروں کے ساتھ انتہای نا مناسب ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ۔ ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات میں آے روز اضافہ باعث افسوس اور قابل نفرت ہے۔ ایک صوبائی وزیر اپنے غنڈوں کے ذریعہ ڈاکٹروں پر تشدد کرتا ہے مگر اس پر سرکاری اداروں کی خاموشی اور ایکشن نہ لینا بے حسی کی انتہا ھے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن بجائے وہ اپنے ذمہ داریاں پوری کرنے کے بیوروکریسی اور وزراء ڈاکٹروں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں جسے ہم حکومت کی نااہلی کہے تو غلط نہ ہوگا ۔ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہم خیبر پختون خواہ میں ڈاکٹرز کی احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے تمام مطالبات پورے کیے جایے اگر مطالبہ پورے نا کیے گیے تو دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر ملک گیر احتجاج کیا جاہے گا