شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںخیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو، 141 نئے مریض سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو، 141 نئے مریض سامنے آگئے

پشاور ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہونے لگا جہاں چوہیں گھنٹے کے دوران 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ۔ خیرہ کتونخوا کے محکمہ صحت کے
مطابق صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اکیسں ہزار سے متجاوز کر گئی ۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے سب سے زیادہ پشاور شہر متاثر ہوا ہے، جہاں ایک دن میں چورا سی نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ ہزار نو سو سترہ ہوگئی ۔
دوسری جانب مردان میں تین ہزار نو سو تئیں، ہری پور میں ایک ہزار چورا سی، خیبر میں ایک ہزار ایک سو تہتر اور نوشہرہ میں نوسوبتیسں افراداب تک ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔
رواں سیزن میں صوبے میں اٹھارہ افراد انتقال کر چکے ہیں، جن میں آٹھ نوشہرہ، پانچ خیر،تین پشاور، جبکہ ایک ایک، مانسہرہ اور مردان کا شہری شامل ہے، مختلف ہسپتالوں میں 40 مریض زیر علاج ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز