دادو ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق دادو کے 2 دیہات میں بچی ملیریا جبکہ بچہ گیسٹرو سے انتقال کر گئے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق دادو کے علاقے کاچھو کے گاؤں بکھر جمالی میں 7 سال کی بچی ملیریا سے انتقال کر گئی ۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ ضلع دادو میں ملیریا ، ڈائر یا اور گیسٹرو کے باعث اموات کی تعداد 43 ہو گئی ۔
دادو میں جلدی امراض کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 394 ، ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 725 تک پہنچ گئی ۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ ضلع دادو میں مثبت اور مشتبہ ملیریا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 161 تک جا پہنچی ۔