Homeخبریںداعش ترکی کو تیل بیچ کر مزے کر رہی ہے: اسرائیل

داعش ترکی کو تیل بیچ کر مزے کر رہی ہے: اسرائیل

ایتھنز (ہمگام نیوز) اسرائیل کے وزیر دفاع نے ترکی پر  داعش سے تیل خریدنے کا الزام لگایا ہے اور دوسرے لفظوں میں اس کی سرگرمی میں تعاون کا الزام لگایا ہے۔

ایتھنز میں اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے کہا کہ داعش بہت لمبے عرصے سے ترکی کو فروخت کیے گئے تیل کی رقم سے مزے کر رہی ہے۔

ترکی نے داعش کے تیل کی سمگلنگ کی بات کو مسترد کر دیا ہے اور حال ہی میں امریکہ نے روس کے اس الزام کی بھی تردید کی ہے جس میں کہا گيا ہے کہ ترکی حکومت کے اہلکار جنگجوؤں کے ساتھ ہیں۔

داعش نے شام اور عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے جن میں تیل کے کنویں بھی شامل ہیں۔

یونان کے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یالون نے کہا: ’یہ طے کرنا ترکی، اس کی حکومت، اس کے رہنماؤں پر منحصر ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی قسم کے تعاون کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

’ابھی تک ایسا نہیں ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ داعش بہت عرصے سے ترکی کو فروخت تیل کے پیسے سے مزے کر رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اسے ختم کیاجائے گا۔

یالون نے یہ الزام بھی لگایا کہ ترکی نے جہادیوں کو ’یورپ سے شام اور عراق جانے اور پھر وہاں سے واپس جانے کی اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز