دوشنبه, نوومبر 18, 2024
Homeخبریںداعش نے افغان صوبہ ننگرہار میں ایک ہی دن تین مختلف حملوں...

داعش نے افغان صوبہ ننگرہار میں ایک ہی دن تین مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عالمی شدت پسند تنظیم داعش کے شاخ ”داعش خراسان“ افغان صوبہ ننگرہار میں ایک ہی دن میں تین مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔

ایک حملہ جلال آباد شہر کے گنجان آباد علاقے نارنج باغ میں کیا گیا جس میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

جلال آباد ہے کے علاقے ’کابل اڈہ‘ کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیم فوجی اہلکار (سرحدی پولیس) کو قتل کردیا ـ

اس کے علاوہ بھی جلال آباد کے ’بیزِ اکمالاتی‘ چوک میں خفیہ اداروں کے ایک اہلکار کو قتل کرنے کا دعوا کیا گیا ـ

یاد رہے کہ کل ہی افغان حکام نے داعش کے ایک ایسے کارندے کو گرفتار کرنے کا دعوا کیا تھا جو شہروں میں کارروائیاں کرنے پر مامور تھا۔

اس سے قبل بھی حکام کنڑ و ننگرہار میں ایسے افراد کی گرفتاری اور ہلاکت کا دعوا کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز