چاغی(ہمگام نیوز ) آج صبح بلوچستان کے علاقے دالبندین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء سردار حنیف سیانی جاں بحق ہوگیا ـ عدالت میں پیشی کے بعد قبائلی رہنماء کو مسجد روڈ پر نشانہ بنایا گیا جہاں وہ موقع پر جانبحق ہوگیا ـ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں آسانی سے کامیاب ہوگئے،مقامی پولیس کسی بھی کارروائی و گرفتاری کرنے میں ناکام رہے ـ