دالبندین ( ہمگام نیوز ) قابض پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ دالبندین کے قریب مزنگ کے علاقے بوکھلی میں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔فائرنگ کے تبادلے میں 12 مسلح افراد مارے گئے ۔
دوسری جانب آزاد زرائع سے واقع کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے ،سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی فورسز ایسے دعوی کرچکے ہیں ، مگر بعد ازاں معلوم ہواہے کہ انھوں نے جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کرکے مقابلے کا نام دیا ہے ،
حیرت کی بات یہ کہ مسلح جھڑپ دوران ایک فورسز اہلکار کو خراش تک نہیں آتی ،یہ اپنے آپ میں خود ایک سوال ہے ۔


