تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے سری کن میں برکت ولد معیار اپنی ذاتی گاڑی میں گھر جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل سواروں نے انھیں روک کر گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔
اطلاع ملتے ہی جوسک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کا پیچھا کیا۔
پولیس کے تعاقب پر اغوا کار گاڑی اور برکت ولد معیار کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، تاہم گاڑی میں موجود 57 لاکھ روپے نقدی لے گئے۔


