چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںدالبندین ڈاکو نے سرکاری بینک کے پانچ کروڑ سے زائد کی رقم...

دالبندین ڈاکو نے سرکاری بینک کے پانچ کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ لیا.

دالبندین (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ڈاکووں نے سرکاری بینک کے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بینک ذرائع کے مطابق تفتان سے دالبندین لانے والے کیش کو 72 لانڈھی کے قریب ڈاکووں نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار نعمت اللہ کو شدید زخمی جبکہ بنک کیشیر محمد اقبال و دیگر کو زدکوب کرکے زخمی کردیاتھا اور پانچ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے.

لیویز نے زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کر دیا لیویز اہلکار کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا باقی زخمی کو دالبندین ہسپتال میں طبی امداد دی گئی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ہم ڈاکووں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے ہیں .

زرائع کے مطابق دالبندین انتطامیہ نے سرحدی شہر ماشکیل اور واشک کے انتظامیہ کو بھی اطلاع دی ہے ضلع کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر ڈاکووں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں. یاد رہے نیشنل بنک تفتان کے کیش دالبندین بنک لایا جارہا تھا کہ راستے میں ڈاکووں نے لوٹ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز