دالبندین ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسرتاج محمد سنجرانی اپنی خاندان کے ہمراہ دالبندین سے نوکنڈی جارہے تھے کہ گزن کے علاقے میں ان کی کار سے زمباد گاڑی ٹکرا گئی۔
جس کے نتیجے میں وہ اپنے کمسن بچی کے ساتھ ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں ۔
دریں اثناء خضدار تحصیل نال میں ماربل مائن میں کام کے دوران پتھر گرنے سے محمدسمالانی نا می شخص ہلاک ہوگئے ۔