شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںدبئی : انڈیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سےبری طرح شکست دیدی

دبئی : انڈیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سےبری طرح شکست دیدی

دبئی (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) اطلاعات کے مطابق آج دبئی میں کیھلے جانے والے میچ میں قابض پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے اپنے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 86 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما 52 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بھارت کو دوسرا نقصان 104 رنز پر ہوا جب شیکر دھون 46 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں پاکستان کے کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہوا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کانگ کانگ کے خلاف ففٹی اسکور کرنے والے امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن تیسرے ہی اوور میں امام الحق دو رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھونیشور کمار نے پانچویں اوور میں پاکستان کے دوسرے اوپنر فخر زمان کو بھی کیچ آؤٹ کرا دیا، فخر زمان 9 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود کچھ خاص کمال نہ دکھا سکے۔

دونوں اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھالا اور پاکستان کا اسکور 85 رنز تک پہنچایا۔

سینتالیس کے انفرادی اسکور پر بابر اعظم کلدیپ یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز وکٹ پر آئے تاہم جلد بازی سے ہواس باختہ ہوکر وہ چھکہ لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ متبادل فیلڈر منیش پانڈے نے ان کا شاندار کیچ پکڑا اور 6 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

100 کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک بھی 43 رنز بنا کر بری طرح سے رن آؤٹ ہو گئے جب کہ آصف علی بھی 9 رنز بنا کر کیدار جادھو کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

شاداب خان بھی 121 کے مجموعی اسکور پر کیدار جادھو کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف 22 رنز بنانے کے بعد 157 کے مجموعی اسکور پر جسپریت بھمراہ کی گیند پر شیکر دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی نویں وکٹ حسن علی کی صورت میں گری جب وہ صرف ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عثمان شنواری تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے بھونیشوار کمار اور کیدار جادھو نے 3، 3، جسپریت بھمراہ نے دو اور کلدیپ یادیو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 162 رنز پر بری طرح سے شکست کھا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز