دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںدرک ساحل پر ایستادہ مشہور اور پرانا کجھور کے درخت کو قابض...

درک ساحل پر ایستادہ مشہور اور پرانا کجھور کے درخت کو قابض ایرانی آرمی کے شر پسندوں نے کاٹ دیا

زرآباد (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 16 مارچ کو نامعلوم افراد نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے کنڑک کے علاقے ساحل بلوچستان سے منسلک زرآباد میں درک کے ساحل پر کھجور کے مشہور اور پرانے درخت کو کاٹ دیا۔

مزید اطلاع کے مطابق نامعلوم شر پسندوں نے گزشتہ رات آری کا استعمال کرتے ہوئے ساحل بلوچستان کی اس خوبصورتی کو کاٹا تھا۔

ساحل درک کا واحد کھجور کا درخت بلوچستان کے ساحل سے اس خطے میں سیاحت کی علامت تھا جسے دیکھنے کے لیے روزانہ بلوچستان کے مختلف علاقوں اور ملک سے باہر بھی سیاح آتے تھے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس درخت کو پہلے بھی کچھ نامعلوم افراد نے پٹرول اور ڈیزل ڈال کر تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

درک بیچ بلوچستان اور دنیا کے منفرد ساحلوں میں سے ایک ہے، جو صحرا اور سمندر کا سنگم ہے، جس کے خوبصورت غروب آفتاب سے بہت سے سیاح واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز