چهارشنبه, فبروري 19, 2025
Homeخبریںدریائے اریرندگان میں بچہ گر کر جانبحق

دریائے اریرندگان میں بچہ گر کر جانبحق

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو زاہدان سے تعلق رکھنے والا ایک 10 سالہ بچہ جو اپنے چند دوستوں کے ساتھ دادکان گاؤں میں دریائے ایرندگان میں تیراکی کے لیے گیا تھا، حالات سے ناواقف ہونے کی وجہ سے ڈوب گیا جانبحق ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ بچہ اور اس کے دوست ندی کے ایک ایسے حصے میں گئے جہاں جہاں پر پانی بہت زیادہ جمع ہو گیا اور بدقسمتی سے تیراکی کی مہارت نہ ہونے اور جگہ سے واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے وہ ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

گزشتہ ماہ مون سون کے بارشوں کے سبب ندیوں اور دریاؤں میں غیر معمولی طغیانی کے بعد ایرندگان کے برساتی ندی کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر پانی سے بھرے کھڈے بن گئے تھے۔

چونکہ یہ پانی جمع ہونے والے مقامات سیاحوں اور زائرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر سکتے ہیں، اس لیے سیاحوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقامی لوگوں کو بتائے بغیر اور اگر وہ اس جگہ سے واقف نہ ہوں تو دریاؤں اور ندیوں میں تیرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز