یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںدزاپ ، دو ماہ سے لاپتہ نوجوان تاحال بازیاب نہیں ہو سکا

دزاپ ، دو ماہ سے لاپتہ نوجوان تاحال بازیاب نہیں ہو سکا

دزاپ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گولڈن کارڈ کے حامل ایک بلوچ نوجوان، جو تقریباً دو ماہ قبل جولائی کے اوائل میں اولڈ روڈ کے علاقے میں واقع اپنا گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا، تقریباً دو ماہ سے اس کی حالت بارے کسی کو اطلاع نہیں ۔

 

اس بلوچ نوجوان کی شناخت 14سالہ بنیامین باجیزاہی ولد ولد رشید باجیزاہی ساکن دزاپ (زاہدان) ہے

 

ذرائع کے مطابق بنیامین تقریباً دو ماہ قبل زاہدان کے اولڈ روڈ کے علاقے میں اپنا گھر چھوڑ کر نکلا تھا، اور اب تک اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے، جبکہ اس کے اہل خانہ اس کی حالت بارے اور صحت کے بارے میں بہت پریشان ہیں، ہسپتالوں، عسکری اور پولیس اداروں سے رجوع کر رہے ہیں۔ جہاں انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ، اس کے علاؤہ غیر ملکی شہریوں کے کیمپ میں بھی اس کے بارے میں اطلاع دیا گیا ہے جہاں ان کے بارے میں کسی کو خبر نہیں ہے ۔

 

واضح رہے کہ گولڈن کارڈ ایک عارضی شناختی کارڈ ہے جو بیرون ممالک کے شہریوں کو رہائش کے لیے ملتا ہے، جس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے والد غیر ملکی ہیں اور جن کی والدہ ایرانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز