دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 7 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ براہ راستہ واش شاہراہ کے محور پر دو مسافر گاڑیوں کے درمیان ہونے والے شدید تصادم میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ـ
تاہم اطلاع موصول ہونے تک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جانبحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کی داخلی اور خارجی شاہراہیں خستہ حالی کا شکار ہیں جس کے نتیجے میں ہر سال سینکڑوں افراد حادثات کا شکار ہوکر جانبحق اور زخمی ہوجاتے ہیں ـ