چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںدزاپ میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی...

دزاپ میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

دزاپ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پیر کے روز دوزاپ شہر کی کشاورز گلی میں بسیج محمد شہوزہی اڈے سے منسلک قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوا ـ
دزاپ سے اس شہری کی شناخت “سلیمان” کے نام سے ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس شہری کو بغیر کسی وارننگ یا وجہ کے اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ دکان بند کرکے گھر جارہا تھا۔

واضح ایران کے ہاتھوں بلوچ قوم کی نسل کشی بدستور جاری ہے گزشتہ ہفتے 30 ستمبر 2022 کو دزاپ میں قابض ایرانی آرمی کی بلوچ عوام کی احتجاجی ریلی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ابتک 91 مظاہرین شہید ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ـ
یہ بھی واضح رہے کہ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں مواصلاتی نظام کی بندش کے سبب خبریں اور دیگر رپورٹس دیر تک ہمارے ادارے کو مک جاتی ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز